تہران:ایران مصائب میں پھنس گیا ، ایک طرف کرونا تو دوسری طرف بغاوت،11 ایرانی شہریوں کوپھانسی ،اطلاعات کے مطابق ایران اس وقت سخت پریشانی کے عالم میں ہے ،ایران پرایک طرف کرونا وائرس نے تباہیاں مچارکھی ہیں تو دوسری طرف بغاوتیں پھوٹ رہی ہیں ،
باغی ٹی وی کے مطابق ایرانی حکومت اس قدر خوف زدہ ہے کہ جون کے آخر سے اب تک 11 ایرانی شہریوں – تین تہران میں اور آٹھ اصفہان کو نومبر 2019 میں حکومت مخالف مظاہروں میں حصہ لینے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔

اس کے علاوہ جون میں ، اسلامی انقلابی گارڈ نے غریب ایرانیوں کے فلاح کا کام کرنےوالی این جی او ، امام علی سوسائٹی کو بند کردیا اور "ایران مخالف سرگرمیوں” کا حوالہ دیتے ہوئے اس کی بانی ڈائریکٹر شرمین میمانی نیجد کو گرفتار کیا۔
دوسری طرف عالمی منظرنامے پرنظررکھنے والے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ گذشتہ چند ہفتوں میں ایرانی حکام نے اختلاف رائے کو ختم کرنے کی کوششوں کو کیوں تیز کیا؟ اس کا مختصر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا ہےکہ ایران پراس وقت سخت "خوف” ہے۔
ان تجزیہ نگاروں کا کہنا ہےکہ ایک طرف کرونا کی وجہ سے ساڑھے تین کروڑ ایرانی بیمارہیں تو دوسری طرف کئی صوبوں میں اٹھنے والی بغاوت نے ایران کے درودیوارہلا کررکھ دیئے ہیں
ان تجزیہ نگاروں کا کہنا ہےکہ ایک طرف ایران معاشی تباہی کی طرف جارہا ہے تو دوسری طرف اس پرمزید معاشی پابندیوںکی وجہ سے ایران ہرآنے والے دن میں کمزورہورہا ہے جوکہ ایران کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے








