ملتان:ملتان : جعل سازمولوی اوراس کی بیوی کے فراڈ جاری ، غریب لٹ گئے ، انتظامیہ کی خاموشی جاری،اطلاعات کے مطابق ملتان میں ایک جعل سازمولوی اوراس کی بیوی نے لوگوں کے بڑے منظم اندازسے لوٹنا شروع کردیا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق ملتان شاہ رکن عالم ٹاون میں ایک منظوراحمد نامی مولوی نے مدرسہ بنارکھا تھا ، اس مدرسے کی جگہ کوفروخت کرنا کے حوالے سے مولوی منظورکی بیوی تسلیم کوثرنے سائیلین کو کہا کہ وہ یہ جگہ بیچنا چاہتے ہیں

ذرائع کے مطابق چونکہ یہ مدرسے والی جگہ درخواست گزارکے گھرکے بہت ہی قریب تھی توانہوں نے تسلیم کوثرنامی خاتون سے گواہان کی موجودگی میں یہ جگہ خرید لی اوراس کی 70 لاکھ روپے میں سے 53 لاکھ موقع پرہی اداکردیئے گئے

ذرائع کے مطابق بقیہ رقم 17 لاکھ ابھی ادا کرنی تھی کہ اس خاتون نے یہی مدرسے والی جگہ کسی دوسری پارٹی بھی بیچ دی اوران سے مبلغ 5 لاکھ روپے ایڈوانس وصول کرلیے

ذرائع کے مطابق ابھی باقی رقم وصول کرنا ہی تھی کہ تسلیم کوثرنامی خاتون نے تیسری بار یہ جگہ اپنے خاوند کے نام کردی ہے

ذرائع کے مطابق دونوں میا ں بیوی لوگوں کے ساتھ مسلسل فراڈ کررہے ہیں

اب جو صورت حال سامنے آرہی ہے اس کے مطابق اس خاتون کا خاوند جومدرسے کی مہتمہ تھی اوراس کا کہنا تھا کجہ اس کے خاوند کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں اورنہ ہی اس کا خاوند اس جگہ کا مالک ہے

لیکن اب یہ ہے کہ ایک طرف تو انہوں نے 53 لاکھ روپے لے لئے اوراب الٹا دھمکیاں‌لگاتا ہے کہ یہ جگہ خالی کریں ، دوسری طرف دوسرے فریق جس سے پانچ لاکھ روپے لیئے ہی ں وہ بھی اس خاتون کی چالاکیوں پرپریشان ہے

ذرائع کے مطابق 53 لاکھ روپے لینے کے باوجود یہ خاتون اب وہ جگہ نہیں دے رہی ، دوسری طرف اس کا خاوند اتنا بڑا فراڈ کرکے دھمکیاں دیتا ہے

ملتان ذرائع کے مطابق مظلوم سائیلین کا کہنا کہ حکام اس فراڈی شخص سے ان کا حق لے کردے

Shares: