اسلام آباد :پی ٹی وی سے 2400 ملازمین کو فارغ کرنے کے پلان کی منظوری،اطلاعات کے مطابق حکومت نے پی ٹی وی سے 2400 ملازمین کو فارغ کرنے کے پلان کی منظوری دے دی ہے
باغی ٹی وی کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ لوگ نکالے جائیں گے جو سیاسی سفارش پرشامل ہوئے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے گھوسٹ ملازمین کی فہرست تیارکرلی ہے ،
دوسری طرف پاکستان ٹیلی ویژن سے وابستہ ملازمین نے خبردار کیا ہے کہ اگرانہیں جبری طورپرریٹائر کیا جاتا ہے تو سخت ردعمل دیںگے
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے وزیر اعظم نے سرکاری ٹی وی کا بزنس پلان منظور کر لیا۔پلان کے تحت2400 ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔۔








