پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد پر کرپشن کیس کی سماعت ملتوی

0
184

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں لوک ورثہ کرپشن کیس کی سماعت 24اگست تک ملتوی کر دی گئی

نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف کی رخصت کےباعث کیس کی سماعت نہ ہوسکی،رہنما پیپلزپارٹی روبینہ خالد سمیت دیگرملزمان پرلوک ورثہ فنڈزمیں کرپشن کاالزام ہے

 نیب راولپنڈی نے گزشتہ برس یکم جولائی کو پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد کے خلاف کرپشن ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کیا تھا۔

 

پرویز خٹک کے بھتیجے کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کی وجہ سے30.13 ملین روپے قومی خزانے کو نقصان پہنچا ہے، ملزمان پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے .نیب کی جانب سے سینیٹر روبینہ خالد کے ہمرا ہ مظہرالاسلام سابق ایگزیکٹوڈائریکٹر لوک ورثہ بھی ملزمان میں شامل ہیں، ان کے خلاف ریفرنس نیب کی خاتون تفتیشی افسر افشاں بشارت نے دائر کیا ہے روبینہ خالد کا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے اور وہ پیپلز پارٹی کی سینیٹر ہیں.

Leave a reply