فیاض الحسن چوہان کا شہباز شریف اور بلاول زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطوں پر تبصرہ

0
38

لاہور 20 جولائی:وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان/شہباز شریف اور بلاول زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطوں پر تبصرہ.سیاسی یتیمی کے دور سے گزرتے ہوۓ شہباز شریف اور بلاول زرداری کو ایک دوسرےکا غم اور کہانی سانجھی معلوم ہو رہی ہے۔”تیرا غم میرا غم اک جیسا صنم، ہم دونوں کی ایک کہانی”۔ شہباز شریف اور بلاول زرداری کی کہانی کرپشن کی اور انہیں غم احتساب کا ہے۔

دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چالاکی اور موقع پرستی کی سیاست کرنے کے چکر میں ہیں۔ بڑے بھائی اور بھتیجی کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والے شہباز شریف پر بلاول اعتبار کرنے سے ہچکچا رہے ہیں۔منظور پاپڑ فروش جیسے کردار سامنے آنے پر اپوزیشن کے آپس میں رابطے بڑھ جاتے ہیں۔ اے پی سی کو جتنا غیر متحدہ اپوزیشن نے بدنام کیا ہے، شاید ہی کسی نے کیا ہو۔

شہباز شریف کی سیاست صرف خط بازی اور بیان بازی جبکہ بلاول کی سیاست تقریروں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ میری شہباز شریف اور بلاول زرداری سے گزارش ہے کہ کرونا کے خلاف اور معاشی استحکام کے جدوجہد میں حکومت کا ساتھ دیں۔وزیر اعظم عمران خان کی بہترین کرونا مخالف پالیسیوں کے نتیجے میں کرونا کیسز کی تعداد کم ہو رہی ہے۔سخت معاشی حالات کے باوجود ملک میں اقتصادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ موجودہ حکومت کی ہر پالیسی کا مقصد مروجہ انتظامی و سیاسی نظام کی بنیادوں کو مضبوط کرنا ہے۔ فیاض الحسن چوہان

Leave a reply