وہاڑی : پنجاب پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری

وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) وہاڑی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 12 منشیات فروشوں اور 16اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3820 گرام چرس,28 کلو بھنگ, 314 لیٹر شراب,2رائفل,1کاربین اور 13 پسٹل برآمد کئے. مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ضلع وہاڑی کے مختلف تھانہ جات میں 1 اے کیٹگری جبکہ 25 بی کیٹگری کےمجرمان اشتہاری گرفتار کئے گئے.

اس کے علاوہ ضلع کے مختلف تھانہ جات میں تیز رفتاری کے17, بجلی چوری کے 3مقدمات درج کئے گئے. پولیس تھانہ ماڈل ٹاؤن نے انسداد گیمبلنگ ایکٹ کے تحت 9 جواریوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 3300 روپے برآمد کی. پولیس تھانہ کرمپور نے مسروقہ موٹر سائیکل مالیتی 1 لاکھ 15 ہزار برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کیا.

Comments are closed.