بھارتی سُپر اسٹار سلمان خان کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اس ویڈیو میں سلمان خان ایک کھیت میں ٹریکٹر چلا رہے ہیں-
باغی ٹی وی :گذ شتہ روز بالی ود سلطان سلمان خان نے اپنی ڈیری فارمنگ میں ایک نیا ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں اپنی نئی پوسٹ میں سلمان خان بارش کے دوران ایک کھیت میں ٹریکٹر پر ہل چلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں-
https://www.instagram.com/p/CC1XXiElTKp/?igshid=y00uufrowja9
https://www.instagram.com/p/CCgg4IIldKV/?igshid=fp3j4hjt2txg
بالی وڈ سُپر سٹار نے چند تصاویر بھی شئیر کیں جس میں وہ ہاتھوں میں چاولوں کی پنیری پکڑے کھیت میں کھڑے نظر آرہے ہیں تصویر شئیر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا دانے دانے پر لکگا ہے کھانے والے کا نام جے جوان جے کسان
https://www.instagram.com/p/CCnprHGFr4e/?igshid=1ghesxwzfrax1
جبکہ ایک تصویر میں بالی وڈ اداکار کیچڑ میں لت پت زمین پر بیٹھے ہیں اور تصویر شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کسانوں کا احترام کرنے کا پیغام دیا
سلمان خان کی طرف سے کھیتی باڑی کے حوالے شیئر کی گئی پوسٹ پر انھیں سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دکھاوا یا شیخی بگھارنے پر مبنی عمل قراردیا۔
جہاں کچھ صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا وہیں کچھ صارفین نے اداکار کو سراہتے ہوئے ان کی حمایت کی-