پاکستان نے بیگو لائیو ایپ بلاک کر دی، فحش مواد پر ٹک ٹاک کو بھی وارننگ جاری
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : پاکستان نے بیگو لائیو ایپ بلاک کر دی، فحش مواد پر ٹک ٹاک کو بھی وارننگ جاری کر دی ہے . فحش اور غیر اخلاقی مواد کی وجہ سے اس سے قبل ٹک ٹاک پر بھی پابندی لگائے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے . پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن ایوان سیمابیہ طاہر نے پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے قرار داد جمع کرادی۔

سیمابیہ طاہر کی جانب سے جمع کرائی جانے والی قرار داد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ’پاکستان میں ٹک ٹاک ویڈیو کے ذریعے مذاہب کا مذاق بنایا جارہا ہے اور موبائل ایپلیکیشن کی وجہ سے بے حیائی بھی پھیل رہی ہے‘۔
قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ ’ٹک ٹاک پر بے سروپا گفتگو کر کے نئی نسل کو تباہی کے دہانے کی طرف دھکیلا جارہا ہے، پلیٹ فارم پر شیئر ہونے والی ویڈیوز کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں اور نہ ہی کسی قسم کی قانونی گرفت ہوتی ہے‘۔
On complaints of immoral, obscene and vulgar content, streaming app Bigo has been blocked in Pakistan. TikTok has also been served with final warning on same grounds.
— PTA (@PTAofficialpk) July 20, 2020
سیمابیہ طاہر نے لکھا کہ ٹک ٹاک ویڈیوز کو بلیک میلنگ کے لیے بھی استعمال کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے اب تک کئی لوگوں نے خودکشی کر کے اپنی قیمتی جانوں کو ختم کیا۔ایوان میں جمع کرائی گئی قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ’پنجاب اسمبلی کا ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ٹک ٹاک ویڈیو ز پر مکمل پابندی عائد کی جائے تاکہ نوجوان نسل کو بچایا جاسکے‘۔








