پاکستان شوبز نڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان وینا ملک کا کہنا ہے کہ وہ آنے والے 5 سالوں میں عالمی جنگ کی پیش گوئی کر کے سب کو حیران کر دیا-

باغی ٹی وی : اداکارہ و میزبان اورپی ٹی آئی کارکن وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں آئندہ پنچ سالوں کے دوران عالمی جنگ کی پیش گوئی کر کے سب کو حیران کر دیا ہے ۔


وینا ملک نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وہ آنے والے 5 سال میں عالمی جنگ شروع ہوتے دیکھ رہی ہیں ۔

اداکارہ و میزبان نے لکھا کہ امریکی ایجنسیوں کو لگتا ہے اگر چائینہ پر جنگ مسلط نا کی گئی تو آئیندہ پانچ سالوں میں چین دنیا کی سپرپاور بن جائے گا-

انہوں نے لکھا کہ دنیا دو بلاک میں بٹ چکی ہے-

پہلے بلاک میں چین، روس، پاکستان، ایران، عرب ممالک اور ترکی کوشامل کیا ہے جبکہ دوسری جانب اداکارہ نے دوسرے بلاک میں امریکا، بھارت،یورپ اور آسٹریلیا کو شامل کیا ہے ۔

واضح رہے کہ اداکارہ وینا ملک سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور مُلک کے حالات حاضرہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہیں اور اپنے سیاسی بیانات کی وجہ سے اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنتی ہیں

Shares: