24 سالہ پاکستانی کارپینٹر وقاص احمد سعودی عرب جا کر ماڈل بن گیا۔
باغی ٹی وی :گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق محمد وقاص ، ایک پاکستانی رہائشی ، چار سال قبل روزگار کے سلسلے کے لئے سعودی عورب آیا تھا ۔ وہ ہمیشہ ایک ماڈل بننا چاہتا تھا ، لیکن اسے کامیابی کی زیادہ امید نہیں تھی۔ تاہم ، اس کے دوست کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ نے اس کی زندگی بدل دی۔
گزشتہ چار برس سے سعودی عرب میں رہائش پزیر وقاص کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے دوست کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر نے ان کا کیرئیر بدل کر رکھ دیا۔اور ان کے وہم و گمان میں نہ تھا کہ اس کی اپنے دوست سے کہی ہوئی بات اسے بڑھئی کے کام سے نکال کر کپڑوں کی ماڈلنگ کی چکاچوند روشنیوں والی دُنیا میں لے جائے گی-
thank you all , wait for my new pic coming soon , شكرا لكم جميعا احبكم🙏🥰🥰😍 https://t.co/m82ahArPlY
— Muhammad Waqas (@MuhammadWaqas1_) July 12, 2020
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد وقاص نے کہا کہ میں چار سال پہلے کارپینٹر کی حیثیت سے کام کرنے پاکستان سے یہاں (سعودی عرب) آیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک روز اپنے دوست فیصل کو میں نے تصویریں ایڈٹ کرتے دیکھا تو اُس سے کہا کہ بچپن سے ہی مجھے ماڈلنگ کا شوق ہے لیکن پاکستان میں ، مجھے موقع نہیں ملا-
وقاص کے مطابق اُن کے دوست نے اس بات کو سنجیدگی سے لیا اور تصویریں کھینچ کر ماڈلنگ کی متعلقہ شخصیات کو بھجوائیں ساتھ ہی ایک صارف نے ٹوئٹر پر وقاص کی تصویر بھی ایک پیغام کے ساتھ شیئر کی جسے دیکھتے ہی دیکھتے بہترین ردعمل ملا۔
https://twitter.com/tamimi1_1/status/1278368438747095041?s=20
عبدالعزیز نامی صارف نے وقاص کی تصویریں اس پیغام کی ساتھ شیئر کیں کہ جو برانڈ اس خوبرو اور خوبصورت نوجوان کو اپنے برانڈ میں کام دینا چاہتے ہیں مجھ سے رابطہ کریں۔
My friend Faisal Take these pictures by iPhone x 😍 I am surprised by this result https://t.co/nBKItRhdEA
— Muhammad Waqas (@MuhammadWaqas1_) July 19, 2020
اس ٹوئٹ کے وائرل ہوتے ہی مختلف بڑی کمپنیوں نے وقاص کو اپنے برانڈ میں بطور ماڈل کام کرنے کی پیشکش کردی جبکہ سعودی عرب میں مقیم بنیان بنانے والی کمپنی کے لئے ماڈلنگ بھی کی-
وقاص کا کہنا تھا کہ میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ چلتے پھرتے ایک دوست سے کہی ہوئی بات سے مجھے میرے خواب کی تعبیر مل جائے گی اور اس طرح میں اشتہارات کے لئے ماڈلنگ کروں گا-
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی تصویرو نے وقاص کو نہ صرف شہرت دلادی بلکہ اُن کا کیرئیر بھی بدل کر رکھ دیا۔ 24 سالہ ماڈل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو اپ ڈیٹ کررہے ہیں ، اور اپنے ہر فوٹو شوٹ کو سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہیں-
شكرا لكم جميعا ، شكرا لكل من دعمني وشجعني ووقف بجانبي شكرا لكم من القلب يا اصدقاء ، واخص بالشكر صديقي العزيز فيصل و عبدالعزيز @tamimi1_1 الذين ساندوني طوال الفترة الماضية شكرا لكم جميعا 🇵🇰❤️🇸🇦🙏🏻
شكرا للمصور : https://t.co/xeT6yS9mvs pic.twitter.com/NJd8GJibTT— Muhammad Waqas (@MuhammadWaqas1_) July 7, 2020
وقاص کو ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ہزاروں صارفن نےفالو کیا ہے جو ان کی تصویروں کو دیکھتے اور پسند کرتے ہیں۔







