پیپلز فورم کے وکلاء نے بینکنگ کورٹ ایف آئی اے میں سنتھیا رچی کیخلاف درخواست جمع کرادی

باغی ٹی وی : وکلاء میں شفاقت انقلابی، قیصر سرور ڈاہر، عثمان بشیر گجر اور بلاول پرویز ایف آئی اے میں پیش ہوئے، وکلاء نے سنتھیا رچی کے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات پر مبنی درخواست ایف آئی اے میں جمع کرائی سنتھیا رچی کیخلاف درخواست پیپلز پارٹی کے راجا عمار شوکت ترک اور روحیل اشتیاق کی مدعیت میں درج کی گئی، راجا شوکت ترک نے کہا کہ اس سے پہلے 16 جولائی کو تھانہ کوہسار میں درخواست دے چکا ہوں،

پولیس نے بنکنگ کورٹ میں درخواست دینے کا مشورہ دیا ہے،انصاف کے حصول کیلئے ہر قانونی راستہ اختیار کرینگے، ایڈوکیٹ شفاقت انقلابی نے کہا کہ کوئی ہمارے قائدین کے متعلق نازیبا و بیہودہ زبان استعمال کرے ہمیں برداشت نہیں ہوگا،شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہمارے کئے ماں کا درجہ رکھتی ہے، اپنے شہید محترمہ بینظیر بھٹو و قائدین کی عزت و تکریم کیلئے ہم میدان میں اترے ہیں،

درخواست میں انکشاف کیا گیا کہ سنتھیا ڈی رچی نے نجی بینک کو درست دستاویزٹ نہیں دیے.سنتھیا ڈی رچی نے اپنے آپ کو بینک اکاؤنٹ کھولتے وقت نوکری پیشہ ظاہر کیا.سنتھیا ڈی رچی کو بزنس ویزا جاری کیا تھا۔سنتھیا ڈی رچی نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے حوالے سے غیر مناسب باتیں کی.ہمارے ساتھ ایف آئی اے نے کوپریٹ کیا

شفاقت انقلابی ایڈووکیٹ پیپلز پارٹیکوئی بھی فارنر جب پاکستان آئے گا تو ان پر پاکستانی قانون نافز ہوں گے.سنتھیا ڈی رچی پر یہی قانون نافز ہوگا اور پاکستانی قوانین کے مطابق کاروائی کی جائے گی.سنتھیا ڈی رچی نے چیٹنک کی ہے جس پر ان پر کئئ دفع لگتی ہیں ہم نے آج یف آئ آئے میں کمپلین کردی ہے جس میں ان کی غیر مناسب باتوں کا زکر کیا گیا ہے

سنتھیا ڈی رچی مارچ 2019 میں پاکستان آئیں اور آتے ہی بینک اکاؤنٹ کھلوایا.سٹیٹ بینک کے مطابق اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے ٹھیک دستاویزات دینے ہوتے ہیں.سنتھیا ڈی رچی نے حقیقت کوچھپایا اور ان کے ساتھ بینک کا سٹاف بھی ملوث ہے.بینک اکاؤنٹ نے کیوں نہیں چیک کیا کہ سنتھیا ڈی رچی کے پاس بزنس ویزا ہے

سینتھیا کی عدم پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی،آج ہی پیش ہونے کا حکم


سنتھیا ڈی رچی نے کہا کہ امریکہ کے اندر میرا کوئی بزنس نہیں تھا جبکہ ان کی امریکہ کے اندر چار کمپنیاں تھیں.سنتھیا ڈی رچی کے پاسپورٹ پر لوزیانا کی پیدائش لکھی ہے لیکن یہ لاس اینجلس میں پیدا ہوئی ہیں.سنتھیا ڈی رچی نے پاکستان کے قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیںسنتھیا ڈی رچی کا مسلئہ ریاست کا مسلہ ہے اور جلد ہم مزید انکشافات کریں گے۔

Shares: