عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے۔ وزیر اعلی پنجاب

0
42

2 برس میں کرپشن کا ایک بھی داغ حکومت کے دامن پر نہیں ۔ پاکستان کی تاریخ میں ایسی شفاف حکومت آج ٹک نہیں آئی ۔ کرپٹ مافیا کی لوٹ مار کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو چکی ہے ۔ سیاست کو کاروبار بنانے والوں کے دوغلے چہرے عوام کے سامنے آشکار ہو چکے ہیں ۔ اپوزیشن جماعتوں نے اپنے دور میں کرپشن کے ریکارڈ بنانے ۔ اپوزیشن ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ہاتھ پاوں مار رہی ہے ۔ ملک کی ترقی و خوشحالی کے خلاف ا تحاد بنانے والوں کامقدر کل بھی شکست تھا، آئندہ بھی انہیں ہار کا سامنا کرنا پڑےگا ۔ عثمان بزدار

کرپشن کے بوجھ تلے دبی اپوزیشن کو عوام نے پہلے بھی مسترد کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔ آج بھی اپوزیشن کی اپنی صفوں کے اندر بھرپور انتشار اور افراتفری ہے ۔ دوسال میں فلاح عامہ کے وہ کام کئے ہیں جو شو مارنے والے 20 برس نہ کرسکے . لوٹ مار کے راستے بند کردیئے ہیں. اپوزیشن کی منفی سیاست تیزی سے ختم ہورہی ہے. ہماری حکومت نے وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑا ہے. وزیراعلی پنجاب

اپوزیشن کے پاس باتیں کرنے سوا کوئی ایحنڈا نہیں. اب کرپشن اورلوٹ مار کا دور واپس نہیں آئے گا. مشکل وقت میں عوام کو تنہا چھوڑنے والوں کے لئے پاکستان کی سیاست میں کوئی گنجائش نہیں. وزیراعلی پنجاب ثمان بزدار .

Leave a reply