انسدادِ ٹڈی دل آپریشن

0
48

نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت، فوڈ سکیورٹی اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں- 10 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں1051 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔

اب تک21۔439312 اسکوائر کلومیٹر (تقریباً 10.86 کروڑ ایکڑ) رقبہ پر سروے اور49۔10720 اسکوائر کلو میٹر (تقریباً 49۔26لاکھ ایکڑ) پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 5680 سے زائد افراد اور 717 گاڑیوں نے حصہ لیا۔
صوبہ پنجاب میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 261979 ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ سروے میں 2898 افراد (بشمول پاک فوج) اور 393 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھرمیں27۔3 کروڑ ایکڑ پر سروے اور1132563 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔

صوبہ سندھ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 111650 ایکڑ پر سروے اور 5 اضلاع (تھرپارکر، بدین، عمر کوٹ ، کراچی اور ٹھٹھہ) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 5416 ایکڑ میں آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 640 افراد (بشمول پاک فوج) اور 103 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 18۔2 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 202629 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔

صوبہ خیبر پختونخواہ میں پچھلے 24 گھنٹوں 182314 ایکڑ پر سروے کیا گیا ۔ سروے میں 847 افراد (بشمول پاک فوج) اور 106 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 76۔1 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 154527 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔
صوبہ بلوچستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 192302 ایکڑ پر سروے اور 5 اضلاع (نصیر آباد، واشک، ، ڈیرا بگٹی، ہرنائی اور زیارت) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر72 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ اِس آپریشن میں 1295 افراد (بشمول پاک فوج) اور 115 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھر میں63۔3 کروڑ ایکڑ پر سروے اور1159371 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔

Leave a reply