کرونا نے امیرملکوں کو "بچنا ” ہے توکچھ تو”کرو” ناں پرمجبورکردیا سعودی عرب میں سرکاری اداروں کو پیٹرول کی بچت کا حکم
ریاض:کرونا نے امیرملکوں کو "بچنا ” ہے توکچھ تو”کرو” ناں پرمجبورکردیا سعودی عرب میں سرکاری اداروں کو پیٹرول کی بچت کا حکم،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کو پیٹرول کفایت شعاری سے استعمال کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اس حوالے سے شاہی فرمان بھی جاری کردیا گیا ہے۔
سعودی ویب سائٹ کے مطابق سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کو پیٹرول کفایت شعاری سے استعمال کرنے کا حکم دیا گیا ہے، وزارت توانائی کے ماتحت سعودی انرجی سینٹر کی تجویز پر کفایت شعاری کا شاہی فرمان جاری کردیا گیا۔
شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ، سعودی انرجی سینٹر اور کفاۃ سینٹر کے تعاون سے ہر سرکاری ادارے کی تیل کی ضروریات کی تنظیم نو کرے۔
آرامکو سے براہ راست پیٹرول حاصل کرنے والے ادارے پیٹرول کی مطلوبہ مقدار حاصل کرنے کے لیے معاہدے کریں اور صرف اتنا ہی پیٹرول طلب کریں جتنا کہ بے حد ضروری ہو۔ہر سرکاری ادارے میں ایک ورکنگ ٹیم قائم کی جائے جو کفایت شعاری کے فیصلوں پر عمل درآمد کروائے۔
سرکاری ادارے بھی گاڑیاں خریدتے یا کرائے پر حاصل کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ صرف ایسی گاڑیاں حاصل کی جائیں جو کم پیٹرول خرچ کرتی ہوں۔
سعودی انرجی سینٹر بجلی گھروں اور کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے والے پلانٹس میں بھی پیٹرول کے استعمال کا کفایت شعاری نظام ترتیب دے گا۔
بجلی پیدا کرنے کے لیے جنریٹر استعمال کرنے والے سرکاری ادارے جنریٹر کی تفصیلات وزارت توانائی کو فراہم کریں تاکہ وزارت توانائی نئے نظام کے تحت ان کے یہاں بجلی کے خرچ کو منظم کرسکے اور بجلی سازی کے ان کے نظام کو بجلی کے جنرل نیٹ ورک سے مربوط کر سکے۔