کلبھوشن کو این آر او دیا جا رہا ہے، بلاول کا قومی اسمبلی میں دعویٰ

0
27
kalbhoshan

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہر طرح کی سرگرمیاں معطل ہیں،

خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ نرمی نہ کی جائے،بھارت نے پاکستان کے ساتھ کس معاملے میں نرمی کی؟حکومت کو ملک کی اہمیت اور   وقار پر سمجھوتہ نہیں کرناچاہیے،را کا جاسوس کلبھوشن پاکستان کا دشمن ہے اور اس نے جرم کا اعتراف کی اہے،

وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری کے جواب پر ن لیگی اراکین نے اسمبلی میں شور شرابہ کیا، شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے عالمی عدالت انصاف کو خط لکھاتھا،ن لیگ نے عالمی عدالت انصاف کادائرہ اختیار تسلیم کیاتھاہم پوچھ رہے ہیں ن لیگ نے کیوں عالمی عدالت انصاف کادائرہ اختیار تسلیم کیا ؟مسلم لیگ ن نے ہمارے گلے مسئلہ ڈال دیا

پیپلز پارتی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا کہ عمران خان اقتدار میں آئے تو کہا کسی کو این آر او نہیں دوں گا،بھارتی جاسوس کو این آراو دیا جارہا ہے،بھارتی پائلٹ کو چائے پلاد ی اور چھوڑدیاگیا،وزیراعظم نے دہشت گردوں کی کبھی مخالفت نہیں کی ،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر ترین،بی آر ٹی ،مالم جبہ اور آٹاچوری پر این آر او دیاگیا،سپریم کورٹ نے کہا نیب کو سیاسی طور پر استعمال کیاجارہا ہے،ہمیں نئے احتسا ب ادارے کی طرف جانا ہوگا جو سب کا احتسا ب کرے گی،نیب کا ادارہ غیر آئینی بن چکا ہے

بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی سزا سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد ،حکومت نے فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

وزارت قانون و انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،حکومت نے حال ہی میں جاری کیے گئے صدارتی آرڈیننس کے تحت درخواست دائر کی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ قومی مفاد میں عدالت بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی جانب سے قانونی نمائندہ مقرر کرے،

دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ کلبھوشن یادیونےسزاکیخلاف اپیل سےانکارکیا، کلبھوشن بھارتی معاونت کے بغیرپاکستان میں وکیل مقررنہیں کرسکتا،بھارت بھی آرڈیننس کے تحت سہولت حاصل کرنے سے گریزاں ہے،

واضح رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2018ء کو پاکستان ایران سرحدی علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، یہ بھارتی جاسوس بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر اور ”را“ کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا تھا۔ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پر حکومت پاکستان نے بھارتی سفیر کو طلب کرکے انڈین جاسوس کے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخلے اور کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے پر باضابطہ احتجاج کیا۔ اس کے بعد کلبھوشن یادیو کے اعترافی بیان کی ویڈیو جاری کی گئی۔

کلبھوشن کی گرفتاری کے ایک ماہ بعد اپریل 2018ء میں اس کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد پاکستان کی فوجی عدالت نے کلبھوشن یادیو کو دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنا دی۔

کلبھوشن کی سزا کیخلاف ہائی کورٹ میں اپیل داخل کرنے کی مدت ختم

کلبھوشن کا نام لینے یا نہ لینے پر حب الوطنی یا غداری کا سرٹیفیکیٹ جاری ہوتاتھا اب سہولت کاری کیلیے قانون بن رہا ہے، خواجہ آصف

کلبھوشن یادیوتک قونصلر رسائی، بھارت مان گیا

کلبھوشن بھارتی بحریہ کا حاضر سروس افسر ہے، صدر عالمی عدالت انصاف کا اعتراف

گزشتہ برس مئی میں بھارت نے اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کی پھانسی رکوانے کے لیے عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کی تھی۔ 15 مئی کو بھارتی درخواست پر سماعت کا آغاز ہوا،نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت اںصاف نے بھارت کی درخواست پر اٹھارہ سے اکیس فروری تک اس مقدمے کی سماعت کی تھی

Leave a reply