پارا چنار میں طوری بازار میں دھماکہ،متعدد افراد زخمی

0
35

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاراچنار کے طوری بازار میں دھماکہ ہوا ہے

دھماکے میں 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا ہے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی، پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا

ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دئے، دھماکے کے بعد بڑی تعداد میں شہری جائے حادثہ پر پہنچے، سیکورٹی اداروں نے شہریوں کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی ہدایت کی

پارا چنار دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے جس کی حالت تشویشناک ہونے پر پشاور ریفر کر دیا گیا ہے، دھماکہ کیسے ہوا اس بارے سیکورٹی ادارے تحقیقات میں مصروف ہیں

بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کیلیے کام کرنیوالا گریڈ 17 کا سرکاری ملازم کراچی سے گرفتار

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کے خلاف ایک اور کاروائی، را کا اہم رکن گرفتار

بریکنگ،امن دشمنوں کا ایک اور وار، دھماکے میں 2 رینجرز اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید

گھوٹکی دھماکے کے بعد کراچی میں امن دشمنوں کا وار،احساس پروگرام دفتر کے قریب بم حملہ

اطلاعات کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے،پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا ہے، جائے وقوعہ پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، دھماکہ کس چیز سے ہوا ابھی تک تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں، پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے جلد سامنے آ جائے گا کہ دھماکہ کیسے ہوا؟

دوسری جانب قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی نے پارا چنار طوری بازار میں دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
دھماکے میں زخمیوں کو فی الفور طبی امداد مہیا کی جائے ، پارا چنار میں دہشتگردی پر امن ماحول کو خراب کرنے سازش ہے ، دھماکے میں ملوث افراد کا سراغ لگا کر گرفتار کیا جائے

Leave a reply