اسلام آباد:سینیٹ آف پاکستان نے دختران ملّت کی سربراہ آسیہ اندرابی پربھارتی مظالم کےخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی،اطلاعات کے مطابق سینیٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں دختران ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی کو تہاڑ جیل کی سزا وارڈ میں منتقل کرنے اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مذمتی قرارداد منظور کرلی۔ جمعہ کو سینیٹر مشاہدحسین سید نے قرارداد پیش کی، جسے ہاوس نے مشترکہ طور پر منظور کرلیا۔
قرارداد کشمیر یوتھ الائنس کی سفارش پر پیش کی گئی۔ قرارداد میں سینیٹ ارکان نے کشمیر کی آزادی کی تحریک میں کردار ادا کرنے پر آسیہ اندرابی کو خراج تحسین پیش کیا۔سینیٹ نے مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیدی رہنما کو تہاڑ جیل میں قید تنہائی وارڈ میں منتقل کرنے کی مذمت کی ہے اور آسیہ اندرابی کی رہائی کامطالبہ کیا۔
سینیٹ نے مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیدی رہنما کو تہاڑ جیل میں قید تنہائی وارڈ میں منتقل کرنے کی مذمت کی ہے اور آسیہ اندرابی کی رہائی کامطالبہ کیا۔آج مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر ہڑتال کی جارہی ہے ، اس موقع پر احتجاج اور مظاہرے کیے گئے۔
اپنے بیان میں کشمیر یوتھ الائنس کے صدر اور سیدہ آسیہ اندرابی کے بھانجے ڈاکٹر مجاہد گیلانی نے سینیٹ ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ آسیہ اندرابی کیلئے آواز اٹھائیں۔








