ترک اداکار انجن التان نے زندگی کی 41 بہاریں دیکھ لیں

مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ارطغر‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انجن التان نے زندگی کی 141 بہاریں دیکھ لی ہیں اور آج وہ اپنی 41 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

باغی ٹی وی :انجن التان 26 جولائی 1979 کو ترکی کے صوبہ ازمیر میں پیدا ہوئے ان کا آبائی خاندان پریشتینا سے آنے والا ایک البانی تارک وطن ہے ان کے خاندان کے دیگر افراد یوگوسلاویہ کے تُرک تارکین وطن ہیں۔

انجن التان نے اپنے ہائی اسکول کے دنوں میں اداکاری کا آغاز کیا انہوں نے تھیٹر کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے دوکوز ایلول یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور پڑھائی مکمل کرنے کے بعد استنبول چلے گئے جہاں انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔

انہوں نے اسکرین پر اداکاری کا آغاز 2005 میں ٹیلی ویژن سلسلے رُخْسار سے کیا اور اس کے بعد بےشمار ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے ترکی کے مشہور و معروف اداکاروں کی فہرست میں نام بنانے میں کامیاب ہوئے لیکن انہیں دیریلیس ارطغرل نے شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا –

انجن نے ترکی کی 17 سے زائد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے نہ صرف اداکاری بلکہ میزبانی میں بھی اپنا نام بنایا، انہوں نے ٹی وی پر دی ملین پاؤنڈ ڈراپ لائیو کے ترک ورژن ’1 میلیون جانلی پارہ‘ گیم شو کی میزبانی کی۔

انجن التان دنیا بھر کی 500 مسلم بااثر شخصیات کی فہرست برائے فنون و ثقافت کے ایڈیشن 2020 میں با اثر ترین مسلمانوں میں بھی شامل کیے گئے ہیں۔

رمضان المبارک میں سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والی تُرک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت کے بعد سے ہی انجن کے پاکستان میں بھی بے شمار مداح ہیں۔

انجن کی سالگرہ کے حوالے سے پاکستانی مداحوں نے ٹوئٹر پر ایک ہیش ٹیگ کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے پسندیدہ اداکار کو سالگرہ کی مبارک پیش کررہے ہیں-

تُرک اداکار انجن التان کا ترک کینسر سوسائٹی سے مل کر کینسر کے مریضوں کے لئے مہم کا آغاز

Comments are closed.