شان شاہد اور شفقت امانت علی جلد ہی نئے پروجیکٹ میں دکھائی دیں گے

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار شفقت امانت علی جلد ہی ایک پراجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے-

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شان شاہد نے شفقت امانت علی کے ہمراہ اپنے نئے پراجیکٹ کے سیٹ کی ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ اُنہوں نے اپنے مداحوں کو ایک اس پروجیکٹ کے متعلق آگاہ بھی کیا-


شان شاہد نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے لیے فخر سے موسیقی کرنے والے شفقت امانت علی اور میں جلد ہی ساتھ آرہے ہیں۔

دوسری جانب شفقت امانت علی نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شان شاہد کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ میرے بہترین دوست اور پاکستان کے ایک باصلاحیت اداکار شان شاہد کے ساتھ شاندار وقت گُزار کر اور آنے والے نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرکے بہت اچھا لگا۔


شفقت امانت علی نے اپنے نئے پروجیکٹ کے بارے میں تھوڑی تفصیل دیتے ہوئے لکھا کہ گانے کو تحریر کرنے کمپوز کرنے اور پھر اُس کو ریکارڈ کرنے کے دوران شان شاہد کے ساتھ جو وقت گزرا وہ ایک معیاری وقت تھا۔

گلوکار نے مزید لکھا کہ ہمارے ساتھ رہئیے کیونکہ یہ گانا بہت جلد آنے والا ہے۔

شان شاہد اور شفقت امانت علی کے اس اعلان کے بعد مداحں کی جانب سے اُن کے نئے پروجیکٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے-

Comments are closed.