شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ ہاوسنگ کالونی کے علاقہ چیچوکی ملیاں بائی پاس پر ڈاکووں کا تعاقب کرتا 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی ایلیٹ فورس کا جوان محمد رضوان ملک و قوم پر اپنی جان نچھاور کر گیا جبکہ ڈاکووں کی کار قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں
آمدہ تفصیلات کے مطابق چند دن قبل اسی سڑک پر ڈاکووں کے ایک ٹرک والے کے ساتھ مبلغ 14 لاکھ روپے کی واردات کی تھی
گذشتہ شب اطلاع ملنے پر تھانہ ہاوسنگ کالونی سے پولیس کے جوانوں نے کار میں سوار ڈاکووں کا تعاقب کیا اور کار روکنے کا اشارہ کیا جس پر انہوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس وین کھائی میں جا گری جس سے ڈرائیو سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے اور کانسٹیبل محمد رضوان شہید ہو گیا
زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ اور لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا
آج صبح 9 بجے شہید کنسٹیبل کی نماز جنازہ افتخار شہید پولیس لائن میں ادا کی گئی۔
جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین ،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اصغر علی جوئیہ، ایڈیشنل ایس پی کپٹن (ر) عامر خان نیازی، ایس پی مانیٹرنگ ایلیٹ اشرف اعوان، اسٹنٹ کمشنر شبیر بٹ ،پولیس فورس ،ضلعی انتظامیہ، سیاسی و سماجی شخصیات، صحافی اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
بعد از نماز جنازہ شہیدکانسٹیبل کی میت اس کے آبائی گاوں کچلی ورکاں نارنگ پہنچی جہاں پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی دی ۔ایڈیشنل ایس پی کپٹن (ر) عامر خان نیازی اور ڈی ایس پی مریدکے قیصر مشتاق نے محکمہ پولیس کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور اس کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

پولیس کا ایک اور جوان ملک پر ہوا قربان
Shares: