وزیر اعظم کی طرف سے ٹویٹ کی گئی ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق تعریفی ویڈیو پیڈ نکلی
باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق صحافی عمر قریشی نے اپنی ٹویٹمیں دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعٌظم نے اپنی ٹویٹ میں جس ویڈیو کا حوالہ دیا تھا وہ پیڈ ہے. حکومت عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ایسی تشہیری مہم چلا رہی ہےصحافی عمر قریشی نے کہا ہےکہ ناس نیوز نے جو مواد حکومت کے گرین پاکستان اور درخت لگانے کے متعلق مواد دکھایا وہ پیڈ مواد ہے .اس بارے اگرچہ عمر قریشی سے اس الزام کی دلیل اور ثبوت بھی طلب کیے گئے ہیں ، پی ٹی آئی والوں نے کہا ہے ایسے لوگ فیک نیوز اور معلومات پھیلا کر پیڈ جنرلزم کر رہے ہیں .
Shocking for a government official paid for by taxpayers money justifying paid content when it’s been caught out
My advice: if you want to do then do it in a way subtle enough so that people won’t be fooled https://t.co/f83FilN3oI
— omar r quraishi (@omar_quraishi) July 27, 2020
وزیراعظم عمران خان نے کلین گرین پاکستان اور ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف حکومتی کوششوں سے متعلق ویڈیو جاری کی تھی ۔ ویڈیو میں آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کےلئے پاکستانی کوششوں کو دکھایا گیا۔
https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1287073889416249349?s=20
ویڈیو میں کہا جا رہا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق گولز کو 10 سال پہلے حاصل کرلیا، پاکستان تیزی سے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج کا مقابلہ کررہا ہے، پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کا چیلنج درپیش تھا.ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے اربوں درخت لگا کر ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کیا، پاکستان کلین انرجی، الیکٹرک گاڑیوں کی طرف جا رہا ہے، پاکستان گرین جابز سامنے لارہا ہے، پاکستان نے دس سال کا انتظار کرنے کے بجائے ماحولیاتی تبدیلی کا ابھی سے مقابلہ کیا۔
ویڈیو میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں دیگر ممالک کے لئے بہترین مثال ہے، ایک منٹ کی ویڈیو میں وزیر اعظم عمران خان کی ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب اور دیگر اقدامات کو بھی دکھایا گیا۔