پنجاب یونیورسٹی کے آن لائن امتحانات پر وائس چانسلر کی پریس بریفنگ

0
28

پنجاب یونیورسٹی پاکستان کے سب سے بڑے آن لائن امتحانات کروانے جارہی ہے. پنجاب یونیورسٹی نے تمام کورس کو آن لائن پڑھایا. ہم پہلے ہی ایک امتحان لے چکے ہیں.5 اگست سے بی ایس کے امتحانات میں 80 ہزار طلبا آن لائن شرکت کریں گے. 55 ہزار طلبا نے آن لائن امتحانات کے لیے رجسٹریشن کروالی ہے.اگر کوئی طالبعلم انٹرنیٹ کے مسائل سے دوچار ہیں تو وہ امتحان نہ دیں، وی سی پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد.

کورونا کی وجہ سے طلبا کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہونے دیں گے.اگر کوئی طالبعلم سمجھتا ہے کہ اس کے نمبر کم آئے، وہ اسی فیس میں دوبارہ امتحان دے سکیں گے. سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے طلبا کو امتحان دینے کا طریقہ بتارہے ہیں. جو طلبا آن لائن کے بجائے دوسرے طریقے سے امتحان دینا چاہتے ہیں وہ حالات بہتر ہوتے دے سکیں گے. جو جامعات میں داخلے کے امیدوار ہیں، انکے لیے خاص یہ امتحانات رکھے، وی سی پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد.

Leave a reply