پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیجنڈ، پُرکشش اور معروف اداکار عدنان صدیقی کی ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

باغی ٹی وی : عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر انجلینا جولی کے ہمراہ اپنی ایک تصویر پوسٹ کی اور عدنان صدیقی نے لکھا کہ یہ تصویر ماضی کی دھماکہ خیز یادوں میں سے ایک ہے۔
https://www.instagram.com/p/CDGlY_zH2NM/?igshid=t2hai54fbjym
عدنان صدیقی نے لکھا کہ یہ تصویر اُس وقت کی ہے جب میں خوبصورت انجلینا جولی کے ساتھ فلم ’دی مائٹی ہارٹ‘ کے ایک منظر کی عکس بندی کر رہا تھا۔

اداکار کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر فلم ’دی مائٹی ہارٹ‘ کے سیٹ کی ہے جس میں اُنہوں نے ہالی وڈ اداکارہ اور بھارتی اداکار عرفان خان کے ساتھ کام کیا تھا۔

اداکار کی پوسٹ پر پاکستان کی صف اول اداکارہ ماہرہ خان نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ او! واقعی آپ کی کہانیاں سونے کی طرح قیمتی اور چمکدار ہیں۔

اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مسٹر سٹار-

عدنان صدیقی انسٹاگرام اسکرین شاٹ
واضح رہے کہ فلم ’دی مائٹی ہارٹ‘ سال 2007 میں ریلیز ہوئی تھی اس فلم کی ہدایتکاری مائیکل ونٹر بوٹم نے دی تھی اور یہ فلم مقتول امریکی صحافی ڈینیل پرل پر بنائی گئی تھی-

اس فلم میں عدنان صدیقی نے دوست الیانی کا اور انجلینا جولی نے ڈینیل کی بیوی کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم ڈینیل پرل کی بیوہ کی تحریر کردہ کتاب پر مبنی ہے جس میں ڈینیل کے اغوا اور قتل کا پورا واقعہ شامل ہے-

مایا علی 31 برس کی ہو گئیں سالگرہ کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Shares: