ورلڈ کپ کے بڑے مقابلے میں بھارت کی بڑی شکست

0
43

ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزیلینڈ نے بھارت کو 18 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی. جان بوجھ کر ہار کر پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے والا بھارت خود بھی ورلڈ کپ کی ریس سے باہر ہو گیا.
کیویز کی شاندار پرفارمنس نے بھارت کی بیٹنگ کو دو چار کر دیا اور ورلڈ کپ کے پہلے فائنلسٹ بن گئے. ہینری 3 وکٹیں لے کر مین آف دی میچ قرار.

کیویز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن اچھا سکور نہ کر سکے.1 رن پر ہی پہلی وکٹ گواہ دی. 47 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے پھر بارش نے کھیل میں خلل ڈال دیا اور بقیہ میچ اگلے دن تک ڈیلے کر دیا گیا.

نیوزیلینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف دیا. روز ٹیلر نے پریشر میں 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی, کپتان کین ولیئمسن نے 67 رنز بنائے.

ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گر گئی. روہت شرمہ 1 سکور بنا کر ہینری کی بال پر آؤٹ ہو گئے. 5 سکور پر 3 وکٹیں گر جانے پر بھارت کے سپورٹر اداس ہو گئے تاہم دھونی اور جدیجہ کی پارٹنر شپ سکور آگے لے گئی. جدیجہ نے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو امید کی کرن دکھائی لیکن ٹرینٹ بولٹ نے جدیجہ کو بھی آؤٹ کر دیا.

کیویز نے ورلڈ کپ کی نمبر ون ٹیم کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا. پاکستانی قوم بھی بھارت کے باہر ہونے پر بہت خوش ہے اور مٹھائیوں کی تقسیم جاری ہے.

Leave a reply