ہر سال لاکھوں مسلمان فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مسلمانوں کے مقدس مقام خانہ کعبہ کا رخ کرتے ہیں اور مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ میں دین اسلام کے پانچویں رکن کی ادائیگی نہایت خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کرتے ہیں تاہم رواں برس کورونا وائرس کی وبا کے باعث بہت کم لوگ مناسک حج اداکررہے ہیں اور دیگر ممالک کے لوگوں کو وبا پھیلنے کے خدشے کے باعث حج کی اجازت نہیں دی گئی۔

باغی ٹی وی : گزشتہ برس لاکھوں مسلمانوں کے ہمراہ پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے بھی فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے بیت اللہ کا رخ کیا تھا-

فیروزخان:
گزشتہ سال حج کی ادائیگی کے لیے جانے والوں میں اداکار فیروز خان بھی شامل تھےانہوں نے حج پر جانے کی خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے اس سال حج کی ادائیگی کا بلاوا آیا ہے۔ میں حج پر جانے سے قبل ان تمام لوگوں سے معافی کا طلبگار ہوں جن کا میں نے کبھی دل دکھایا ہے۔


حمزہ علی عباسی:
اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی گزشتہ برس حج کا مقدس فریضہ ادا کیا تھا۔ انہوں نے بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں سے یہ خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں 16 تاریخ تک حج کی ادائیگی کے باعث سوشل میڈیا استعمال نہیں کروں گا۔


حمزہ علی عباسی نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و بربریت کے حوالے سے بھی بات کی تھی کہ وہ کشمیر پاکستان اور امن کے لیے دعا کریں گے۔

عاطف اسلم :
خوبصورت آواز کے مالک عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نامور گلوکار عاطف اسلم نے بھی گزشتہ سال حج کا اہم فریضہ ادا کیا تھا ۔ انہوں نے بھی یہ خوشخبری ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آپ سب کو بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میں بہت جلد اپنی زندگی کے اہم ترین سفر پر جانے والا ہوں۔ حج پر جانے سے قبل میں اپنے گھروالوں مداحوں اور دوستوں سمیت ان تمام لوگوں سے معافی مانگنا چاہتاہوں جن کا کبھی میں نے دل دکھایاہے-


انہوں نے لکھا تھا کہ آپ سب مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ اس کے ساتھ ہی عاطف اسلم نے کشمیر میں ہونےو الے ظلم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خدا معصوم کشمیریوں اور تمام لوگوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

روبینہ اشرف:
پاکستان ٹی وی کی لیجنڈری اور معروف اداکارہ روبینہ اشرف نے بھی گزشتہ سال حج کی ادائیگی کا شرف حاصل کیا تھا –
https://www.instagram.com/p/B005CsCBKJD/?utm_source=ig_embed
عائزہ خان اور دانش تیمور:
عائزہ خان اور دانش تیمور نے بھی گزشتہ سال اپنی اہلیہ عائزہ خان کے ساتھ حج کی ادائیگی کی سعادت حاصل کی تھی ۔
https://www.instagram.com/p/B1DMGV7gx2g/?utm_source=ig_embed
حج پر جانے سے پہلے دانش تیمور کا کہنا تھا کہ بطور مسلمان یہ ہماری سب سے بڑی خواہش تھی جو بہت جلد پوری ہونے والی ہے خدا ہماری عبادت کو قبول کرے۔

عائزہ خان نے گذشتہ برس 2019 کے حج کی یادیں شئیر کردیں

Shares: