باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے عید کے دنوں‌ میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے دعوے ہوا میں اڑ گئے، عید کے دنوں میں بیس بیس گھنٹوں‌ کی لوڈشیڈنگ جاری ہے

حکومت نے اعلان کیا تھا کہ عید کے دنوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی لیکن عید سے ایک روز قبل اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں‌ کا جینا محال کر دیا، ہلکی سی بارش کے بعد بجلی غائب ہو جاتی ہے اور اسکے آںے کا کوئی پتہ نہیں ہوتا

تحصیل لاوہ کی یونین کونسل کوٹگلہ میں گزشتہ روز بارش کے بعد بجلی گئی اور 18 گھنٹے بعد آئی ، اس علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا یہی اصول ہے کہ ہلکی سی بارش کے بعد بجلی چلی جاتی ہے، شہری واپڈا آفس فون کالز کرتے ہیں لیکن کال ریسیو نہیں ہوتیں،

شہریوں کی جانب سے عید کے دنوں میں لوڈ شیڈنگ پر شدید احتجاج کیا گیا ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایس ڈی او دندہ شاہ بلاول کے خلاف ایکشن لیا جائے، وہ فون نہیں سنتے نہ ہی کوئی جواب دیتے ہیں اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جس کہ وجہ سے گھروں ،مساجد میں پانی بھی ختم ہو جاتا ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

Shares: