امریکن نیوی کا بحری ٹینک فوجیوں سمیت ڈوب گیا

0
39

کیلی فورنیا:امریکا کا بیڑہ غرق ہوگیا : نیوی کا بحری ٹینک فوجیوں سمیت ڈوب گیا،اطلاعات کے مطابق پہلے بحری بیڑوں میں آتش زدگی اور اب جدید ترین بحری ٹینک کی سمندرمیں غرقابی، امریکی نیوی کے امتحانات بڑھنے لگے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست کیلیفورنیا میں سان ڈیاگو کے قریب واقع ستر میل پرمشتمل جزیرے بری اور بحری عسکری کارروائیوں میں کام آنے والے بحری ٹینک کو ایک حادثہ پیش آگیا۔واقعے میں ایک امریکی میرین ہلاک اور آٹھ لا پتا ہوگئے ہیں۔جمعہ کے روز حکام نے بتایا کہ ایمفی بیس وہیکل نامی اس گاڑی پر 15 امریکی میرینز اور بحریہ کا ایک اہل کار سوار تھے۔

امریکی میرین کور بیس کیمپ پینڈیلٹن کیلئے میرین کورکے ترجمان، لیفٹیننٹ کیمرون ایڈن برگ نے بتایا کہ جمعرات کی شام، بحری ٹینک کی طرح نظر آنے والی یہ گاڑی، سین کلیمنٹ جزیرے سے ایک بحری بیڑے کی جانب جا رہی تھی، جب اس میں سوار فوجیوں نے اطلاع دی کہ گاڑی میں پانی بھر رہا۔

میرین کور کے جاری کردہ بیان کے مطابق،حادثے میں بچ جانے والے دو میرین زخمی تھے، جس میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ دوسرے کی حالت بہتر ہے۔جمعہ کے روز، فوجی کشتیاں اور ہیلی کاپٹر لاپتا میرینز کو تلاش کر تے رہے۔ امریکی بحریہ کی زیرِ ملکیت یہ جزیرہ، سین ڈیاگو کے ساحل سے 112 کلو میٹر دور ہے۔

Leave a reply