کالام، پہاڑی تودہ گرنے سے ایک ہی گھر کے پانچ افراد جاں بحق

0
68

سوات کے علاقے کالام میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، گھر میں پہاڑی تودہ گرنے سے ماں اور چار بچے جاں بحق ہو گئے

رحیم یار خان ٹرین حادثہ 10 جاں‌ بحق،وزیراعظم کا افسوس، شیخ رشید کا انکوائری کا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوات کے علاقہ کالام کے گاوں مٹلتان میں پہاڑی تودہ گھر پر آ گرا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور اس کے چار بچے ہیں، گھر کا سربراہ بچوں کا والد حادثہ میں زخمی ہو گیا

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریکسیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا، زخمی کو بھی ہسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو نکالا ہے.

گھر پر تودہ گرنے سے گھر بھی تباہ ہو گیا ہے.

واضح رہے کہ کالام وادی سوات کا ایک خوبصورت گاؤں ہے جو دریائے سوات کے کنارے ضلع سوات، خیبر پختونخواہ میں واقع ہے۔ یہاں گرمیوں میں موسم نہایت خوشگوار رہتا ہے اور سردیوں میں شدید سردی اور برف باری ہوتی ہے۔ یہ مینگورہ سے تقریباً 99 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

Leave a reply