پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے یوم شہداء پولیس پر شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے،

سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دفاع کی پہلی صف میں قربانیاں پیش کرنے والے ہیرو ہیں،

صدر مسلم لیگ نے کہا کہ ہم ان کی بہادری اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں، قوم ہمیشہ شہدا کے خون کی مقروض ہیں، انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں‌کو کسی طور فراموش نہیں کیا جاسکتا،

Shares: