بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر معصوم اور نہتے شہریوں پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے تتہ پانی سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے فتح پور گاوَں کی 18 سالہ لڑکی شہیدجبکہ 2 خواتین اور2 لڑکیوں سمیت 6 شہری زخمی بھی ہوئے۔

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ،20 سالہ نوجوان زخمی

پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا فوری اور بھرپورجواب دیا گیااور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے رواں سال 1877 بار سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی۔ رواں سال بھارتی فوج کی فائرنگ سے 15معصوم شہری شہید ہو چکے ہیں جن میں 6خواتین اور 5بچے بھی شامل ہیں۔ اس دوران 144شہری زخمی ہوئے ۔ زخمی ہونے والوں میں 46 خواتین اور 37 بچے شامل ہیں۔

Shares: