مشرق وسطی ملک لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ کے علاقے میں 4 اگست کو ہونے والے زوردار دھماکوں سے کم از کم 150 سے زائد افراد ہلاک اور 4 ہزار تک زخمی ہوگئے۔
اگرچہ تاحال زوردار دھماکوں کی اصل وجہ سامنے نہیں آ سکی، تاہم لبنانی حکام کے مطابق بندرگاہ کے ایک گودام میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے یہ زوردار دھماکے ہوئے۔
دھماکوں کی شدت اتنی تھی کہ ان کی آوازیں پڑوسی ملک اسرائیل کے شہر قبرص تک سنی گئیں جب کہ دھماکوں کے بعد بیروت آفت زدہ علاقہ بھی قرار دیدیا گیا۔
شدید دھماکوں پر جہاں دنیا بھر کے سیاستدانوں اور اہم شخصیات نے اظہار افسوس کیا، وہیں پاکستانی سیاسی شخصیات، اسپورٹس و شوبز سے وابستہ افراد نے بھی دھماکوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لبنانی عوام کے لیے محبت کا اظہار کیا۔
بیروت دھماکوں کے بعد ٹوئٹر پر ’لبنان کے لیے دعا کریں‘ اور ’بیروت دھماکوں‘ جیسے ٹرینڈز بھی بن گئے اور دنیا بھر سے عام افراد نے بھی دھماکوں پر افسوس کا اظہار کیا۔
پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی دھماکوں کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنےکے بعد لبنانی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عوام کو لبنان کے لیے دعا کرنے کی اپیل بھی کی۔
اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی ٹوئٹ میں بیروت دھماکوں کو خوفناک اور اذیت ناک قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ان کی ہمدردیاں لبنانی عوام کے لیے ہیں۔
Shocked and horrified. Speechless. My heart is going out to all their effected in any way. Deepest condolences and prayers for #Beirut #BeirutExplosion
— Ayesha Omar (@ayesha_m_omar) August 5, 2020
فیروز خان نے بھی بیروت دھماکوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں اور ان کی تمام ہمدردیاں لبنانی عوام کے ساتھ ہیں۔
– heart goes out for the people in #Beruit I am praying for a speedy recovery. 💔
— Feroze Khan (@ferozekhaan) August 4, 2020
گلوکار عاصم اظہر نے بھی اپنی مختصر ٹوئٹ میں لبنانی عوام کے لیے دعا کی۔
Prayers from 🇵🇰 for #Beirut 🤲🏽💔 Ya Allah Reham.
— Asim Azhar (@AsimAzharr) August 4, 2020
حمزہ علی عباسی نے بھی اپنی ٹوئٹ میں بیروت دھماکوں کو دل دہلانے والے اور خوفناک قرار دیتے ہوئے لبنانی عوام کے لیے دعا کی۔
#Beirut Ya Allah have mercy… Prayers for Lebanon. Way too tragic and heartbreaking. 🇱🇧
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) August 5, 2020
اداکارہ مہوش حیات نے بھی بیروت دھماکوں کی تصاویر اور ویڈیوز کو دہشت زدہ قرار دیتے ہوئے متاثرہ افراد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
The footage coming in from Beirut is truly devastating. My heart grieves for all the people suffering… 💔
Sending them lots of prayers and love #Beirut #BeirutExplosion #Lebanon— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) August 4, 2020
اداکارہ وینا ملک نے بھی بیروت دھماکوں پر لبنانی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ اس خیال سے ہی ڈر رہی ہیں کہ لبنانی عوام پر دھماکوں کی وجہ سے کیا گزر رہی ہوگی؟۔
My heart goes out to the people of #Beirut. Can't even imagine what they might be going through after the horrific explosion that too in the midst of a pandemic.Praying for all those affected. #BeirutBlast #PrayersForLebanon
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) August 4, 2020
اداکار ہمایوں سعید نے دھماکوں کے بعد بیروت میں ہونے والی تباہی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لبان کے لیے دعا کی اور مداحوں سے بھی دعا کی اپیل کی۔
Prayers for Beirut. May Allah protect us all pic.twitter.com/dnjzn3nGCZ
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) August 4, 2020
فیصل قریشی نے بھی بیروت دھماکوں پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے لبنانی عوام کے لیے دعائیں کیں۔
Beirut! Frightening explosion!
Prayers!— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) August 4, 2020
گلوکار، اداکار و میزبان فخر عالم نے بھی اپنی ٹوئٹ میں دھماکوں کے بعد بیروت کی تباہی کے مناظر کی تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دھماکوں کے بعد لبنانی عوام کا اپنی حکومت اور سیاستدانوں کے خلاف غصہ مزید بڑھ گیا، کیوں کہ 6 سال تک 2700 ٹن دھماکہ خیز مواد گودام میں رکھا گیا۔
The anger of #Lebanese people towards their government & politicians has aggravated further. How can you leave 2700 tons of ammonium nitrate sitting at a strategic location like a port next to a densely populated urban environment for 6 years? The anger is understandable. #Beirut pic.twitter.com/yzUB8MuKIg
— Fakhr-e-Alam S.I & S.E (@falamb3) August 5, 2020