کورونا ویکسین کی ٹیسٹنگ کی تیاری شروع

0
45

لاہور، 6 اگست:کورونا کے علاج کے حوالے سے اہم پیش رفت.پاکستان میں کورونا ویکسین کی ٹیسٹنگ کی تیاری شروع.یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز آسٹریلیا میں تیار ہونے والی ویکسین کو پاکستانی مریضوں پر ٹیسٹ کریگی.کوویکس 19 کے نام سے تیار ہونے والی ویکسین پہلے مرحلے پر کامیاب ثابت ہوئی ہے.پہلے مرحلے پر ویکسین کو جانوروں پر استعمال کیا گیا.کوویکس 19 نامی ویکسین کو آسٹریلوی فلنڈرز یونیورسٹی میں پروفیسر نکولائی پیٹرووسکی اور انکی ٹیم نے تیار کیا.ویکسین کو دوسرے مرحلے میں آسٹریلیا کے علاوہ امریکہ اور دیگر ممالک میں بھی انسانوں پر ٹیسٹ کیا جائے گا. ویکسین کی انسانوں پر ٹیسٹنگ کیلئے فلنڈرز یونیورسٹی اور یو ایچ ایس کے درمیان معاہدہ ہوگا.

کراچی کی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی بھی معاہدہ کا حصہ ہوگی,ویکسین کی ٹیسٹنگ کے حوالے سے یو ایچ ایس میں ویڈیو اجلاس اور میڈیا بریفنگ کا انعقاد.آسٹریلیا سے پروفیسر نکولائی پیٹرووسکی، پروفیسر ڈیوڈ گورڈن کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت.پروفیسر نکولائی پیٹرووسکی نے کورونا ویکسین کی تیاری اور پہلے مرحلے میں کامیابی کے حوالے سے بریفنگ دی.

جناح میڈیکل یونیورسٹی کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع کی ویڈیو لنک سے شرکت.

ابتدائی طور پر پاکستان میں ویکسین کی ٹیسٹنگ 25 افراد پر کی جائے گی، 25 افراد کو اصل ویکسین دی جائے گی جبکہ 25 مریضوں کو کنٹرول کے طور پر بے اثر دوا دی جائے گی،ویکسین کی ٹیسٹنگ کیلئے رضاکار آیندہ چند دنوں میں بھرتی کرلی جائے گی، پروفیسر جاوید اکرم

آسٹریلیا سے ویکسین چند دنوں تک پاکستان پہنچ جائے گی، وی سی یو ایچ ایس

ویکسین بنیادی طور پر پروٹین ہے اور انسانی صحت کیلئے نقصان دہ نہیں، پروفیسر نکولائی پیٹرووسکی

ٹیسٹنگ کے آغاز سے قبل اس کی نیشنل بائیوایتھیکل کمیٹی اور ڈریپ سے منظوری لی جائے گی، ویکسین کو انٹراماسکیولر انجیکشن کی شکل میں کورونا کے مریضوں کو دیا جائے گا،اس پائیلٹ پروجیکٹ کے نتائج کو دیکھتے ہوئے زیادہ مریضوں کو ویکسین دی جائے گی،کورونا کے کیسز کم ہونے پر قوم کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے،سمارٹ لاک ڈآون اور موسمی حالات بھی کیسز میں کمی کی بڑی وجوہات ہیں ، پروفیسر جاوید اکرم

Leave a reply