پاکستان کا سیاسی نقشہ گوگل، یاہو سمیت تمام سرچ انجنز کو بھجوانے کا فیصلہ

0
57

اسلام آباد: پاکستان کا سیاسی نقشہ گوگل، یاہو سمیت تمام سرچ انجنز کو بھجوانے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے سیاسی نقشہ گوگل، یاہو سمیت تمام سرچ انجنز کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔ سیاسی نقشہ اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت بین الاقوامی فورمز پر بھجوایا جائیگا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سیاسی نقشے میں عالمی قوانین، معاہدوں کی روشنی میں بیرونی حدبندی واضح کی گئی، پاکستان کے سیاسی نقشے میں بھارتی دعوؤں کی نفی کی گئی ہے۔

یاد رہےکہ دو دن قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ملک کا سیاسی نقشہ جاری کرنے کا حکم دیا جس میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے۔سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پہلی مرتبہ ملک کا سیاسی نقشہ جاری کیا جارہا ہے جو پاکستانی و کشمیری عوام اور کشمیری قیادت کی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے سیاسی نقشے کا اجرا کشمیر کو پاکستان بنانے کی جانب پہلا قدم ہے۔ ہم اقوام متحدہ کو یہ باور کروا کر رہیں گے کہ آپ نے اس تنازعے کے تسلیم کیا تو اور ہم اس کے حل کی جد و جہد کرتے رہیں گے۔وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ آج کے بعد پورے ملک کے تعلیمی اداروں کے نصاب سمیت ہر جگہ نئے جاری کردہ نقشے کا استعمال کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج تاریخ دن ہے۔ اس نقشے کے اجرا سے بھارت کے کشمیر میں 5 اگست کو کیے گئے اقدام کی نقی ہوتی ہے۔ اس نقشے کو پاکستانی کی سیاسی جماعتوں اور کشمیری قیادت کی تائید حاصل ہے اور وفاقی کابینہ بھی اس کی منظوری دے چکی ہے۔قبل ازیں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کے سیاسی نقشہ کے اجراء کی منظوری دی گئی۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک کا سیاسی نقشہ جاری کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی کے بورڈ کی تشکیل نو اور ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک پاکستان کی منظوری دی گئی۔

Leave a reply