لندن:مریم نواز کے صاحب زادے جنید کی ایکس چیئرمین نیب کی بیٹی سے منگنی ہو گئی،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی منگنی طے پا گئی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی منگیتر یونیورسٹی کالج آف لندن کی فارغ التحصیل ہیں۔ رشتے کی بات چیت بیگم کلثوم نواز نے اپنی وفات سے قبل طے کرا دی تھی۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہےکہ منگنی کی رسم سادگی سے ادا کی گئی۔ جنید صفدر کی منگیتر سابق سینیٹر سیف الرحمن کی صاحبزادی ہے۔

یاد رہےکہ سابق چیئرمین نیب ملک میں کرپشن روکنے کی بجائے خود کرپشن کے بے تاج بادشاہ ثابت ہوئے ان ہرکرپشن اوربدعنوانی کے کئی کیسز ہیں لیکن چند ایک مشہورکیسز میں ن لیگ کے سابق سینیٹر اور سابق چیئرمین نیب سیف الرحمن کی فیکٹری سے 20 قیمتی گاڑیاں برآمد ہوئی تھی ۔

ذرائع کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس نے گزشتہ شب روات کے قریب وئیر ہاؤس پر چھاپا مارا گیا۔ اس دوران 20 قیمتی گاڑیاں برآمد کرلی گئیں۔ برآمد شدہ گاڑیوں کا تعلق قطر کے سفارتخانے سے بتایا گیا تاہم سفارتخانے کا عملہ گاڑیوں کے کاغذات فراہم نہیں کرسکا۔ جس کے باعث تمام گاڑیاں ویئر ہاؤس ہی میں سیل کردی گئی تھیں ۔

Shares: