لاہور چیمبر آف کامرس کا ایف بی آر سے بارہ ہزار ٹیکس دہندگان کے مسائل حل کرنے پر زور

0
38

لاہور چیمبر آف کامرس کا ایف بی آر سے بارہ ہزار ٹیکس دہندگان کے مسائل حل کرنے پر زور

باغی ٹی وی : لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا ہے کہ ان بارہ ہزار ٹیکس دہندگان کے مسائل فوری طور پر حل کرے جنہوں نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت 2.6ارب روپے کا ٹیکس تو جمع کروادیا ہے لیکن آخری روز ایف بی آر کے آن لائن سسٹم میں خرابی کی وجہ سے اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات اپ لوڈ نہیں کرسکے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے کہا کہ لاہور چیمبر کے بہت سے ممبران نے آگاہ کیا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے آخری روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے آن لائن سسٹم میں مسائل کی وجہ سے وہ اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات اپ لوڈ نہیں کرسکے۔

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ بارہ ہزار ٹیکس دہندگان نے 2.6ارب روپے کی بھاری رقم ٹیکس کی صورت میں ادا کی ، اثاثہ جات کی تفصیلات نہ دے پانے کی ذمہ داری ان ٹیکس دہندگان پر نہیں بلکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر عائد ہوتی ہے لہذا اسے یہ مسئلہ فورا حل کرنا چاہیے، وفاقی ٹیکس محتسب بھی اس سلسلے میں ٹیکس دہندگان کو سہولیات دینے کا فیصلہ دے چکا ہے۔لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ کاروباری برادری کو کروناکی وجہ سے بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا ، اس کے باوجود اس نے معیشت کو چیلنجز سے نمٹنے میں مدد کی لہذا فیڈرل بورڈ آف ریونیو اس سے بھرپور تعاون کرے۔

Leave a reply