کراچی بجلی بحران پر وزیر اعظم سخت برہم ، کے الیکٹرک کے سی ای او کو طلب کرلیا

0
35

کراچی: کراچی بجلی بحران پر وزیر اعظم سخت برہم ، کے الیکٹرک کے سی ای او کو طلب کرلیا،اطلاعات کے مطابق شہر قائد میں جاری بجلی بحران پر وزیراعظم عمران خان کے نوٹس لینے پر وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کے الیکٹرک کے سی ای او سید مونس عبداللہ علوی کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں جاری بجلی بحران پر وزیراعظم کی ہدایت پروفاقی وزیرعمرایوب اور معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن شہزاد قاسم کراچی پہنچ گئے۔

تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے مہمانوں کا کراچی ایئر پورٹ پر استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کے الیکٹرک کے سی ای او کو گورنر ہاؤس ملاقات کے لیے طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ہیسکو اور سیپکو کے حکام بھی شریک ہوں گے۔

ملاقات میں کراچی میں جاری بجلی کے بحران بلخصوص بارشوں میں طویل بجلی بندش کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر بات ہوگی۔

یاد رہے کہ کراچی میں مون سون کے چوتھے اسپیل کے دوران کرنٹ لگنے سے مختلف علاقوں میں 8 سالہ اور پانچ سالہ بچے سمیت 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ کے الیکٹرک نے کرنٹ لگنے سے ہونے والی اموات پر خود کو بے قصور قرار دے دیا۔

دوسری جانب کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ اور اضافی بلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد بند کی جانے والی لائٹ چوبیس اور 12 گھنٹے بعد بھی بحال نہیں ہوسکی۔

Leave a reply