’موڈیز ریٹنگ عالمی وبا کے دوران پاکستانی معیشت کے لیے اچھی نوید ہے‘

0
45

اسلام آباد: ’موڈیز ریٹنگ عالمی وبا کے دوران پاکستانی معیشت کے لیے اچھی نوید ہے‘،اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہار اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے موڈیز کی جانب سے جاری ہونے والی پاکستانی کی معاشی ریٹنگ پر بیان جاری کردیا۔

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے موڈیز ریٹنگ کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان جاری کیے۔

 

حماد اظہار نے لکھا کہ ’موڈیزکاپاکستان کی ریٹنگ بی3 اور آؤٹ لک مستحکم کرناحوصلہ افزا ہے، کروناکے باوجود پاکستان کی معیشت میں بہتری کو تسلیم کیاگیا ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’جون 2018 میں پاکستان کی ریٹنگ بی 3 منفی تک گئی تھی، پاکستان کی ریٹنگ میں کمی ن لیگ کی غلط پالیسیوں کی وجہ ہوئی تھی، دسمبر2019میں پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں سےاقتصادی استحکام آیا، اسی وجہ سے پاکستان کی ریٹنگ آج بی3 مستحکم قرار دی گئی ہے‘۔

 

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ ’موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو مستحکم قرار دے دیا، عالمی وبا کے دوران یہ پاکستانی معیشت کیلئے اچھی نویدہے، موڈیز کا اعلان وزیراعظم عمران خان کی متوازن حکمت عملی پر اعتماد کا مظہر ہے، وزیراعظم کی توجہ قومی صحت، روزگار کے تحفظ اور سہولت عوام تک پہنچانے پر مرکوز ہیں۔

Leave a reply