ملک بھر میں آج "ون ڈے پلانٹیشن ڈرائیو” کا آغاز
باغی ٹی وی : ملک بھر میں آج "ون ڈے پلانٹیشن ڈرائیو” کا آغاز ہو گا، ایک دن میں 35 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

پاکستان کو سر سبز و شاداب اور آلودگی سے پاک بنانے کے مشن کا آغاز ہو گیا، وزیراعظم نے قوم کو شجرکاری مہم میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں کی فہرست میں شامل ہے جس سے نمٹنے کیلئے شجرکاری انتہائی اہم اور ناگزیر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خود شجرکاری مہم میں حصہ لوں گا، وزراء و ارکان پارلیمنٹ بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیں، 2023 تک 10 ارب درخت لگانا ہمارا ہدف ہے۔

Shares: