چودہ سال پہلے ٹرین میں چوری کیا گیا بٹوہ پولیس نے برآمد کرکے مالک کو واپس کر دیا

چودہ سال پہلے ٹرین میں چوری کیا گیا بٹوہ پولیس نے برآمد کرکے مالک کو واپس کر دیا ،اطلاعات کے مطابق ایک شخص نے 2006 میں ممبئی ، مہاراشٹر میں ایک مقامی ٹرین میں سفرکے دوران 900 ڈالر والا اپنا بٹوہ کھویا ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسے چودہ سال بعد واپس کردیا گیا ہے

گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 2006 میں چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس-پنویل لوکل ٹرین میں سفر کے دوران ہیمنت پڈالکر اپنا بٹوہ کھو بیٹھے تھے۔

اس سال اپریل میں ، انہیں جی آر پی ، واشی کا فون آیا ، جس نے بتایا کہ اس کا پرس مل گیا ہے۔ تاہم ، وہ کورونا وائرس وبائی امراض کے درمیان لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسے وصول نہ کرسکے

پابندیوں میں نرمی کے بعد نئی ممبئی بستی میں واقع پنوال کے رہائشی ، مسٹر پڈالکر حال ہی میں واشی کے جی آر پی آفس گئے تھے جہاں انہیں ان کا یہ کھویا ہوا بٹوہ واپس کردیا

یہ بھی معلوم ہوا ہے ککہ مسٹرپڈالکرنے پولیس اہلکارسے خوش ہوکراس رقم سے کچھ انعام اورشکریہ کے طورپردے دی ہے

Comments are closed.