باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارش نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی،

بزدار سرکار کی جانب سے نکاسی آب کے حوالہ سے انتظامات کے سارے دعوے ہوا میں نظر آئے، لاہور شہر کی سڑکیں، گلیاں پانی میں‌ ڈوب گئیں، بزدار سرکار نے پانی نکالنے کا حکم دیا لیکن لاہور کے اکثر علاقوں میں ابھی تک پانی کھڑا ہے جسے نکالنے کے لئے کوئی انتظام نہین کیا جا رہا

لاہور کے علاقے ڈیفینس میں بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہے،ڈیفینس فیز 6 کو کلیئر کر لیا گیا لیکن فیز 3 ڈبلیو بلاک میں ابھی تک پانی کھڑا ہے، باغی ٹی وی کے دفتر کے سامنے والے روڈ پر بھی پانی کھڑا ہے جس کو نکالنے کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا،سڑک تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے جس پر میٹرو کشتی کی ضرورت ہے لیکن نہ تو انتظامیہ پانی نکال رہی ہے اور نہ ہی شہریوں کے لئے میٹرو کشتی بھجوا رہی ہے ،غازی روڈ کو کلیئر کر دیا گیا ہے

شاہدرہ کے علاقہ برکت ٹاون نہر کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا ،جس کی وجہ سے نہر کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو مشکلات قیمتی سامان تباہ ہو گیا،محکمہ انہار اور اے سی سٹی تبریز مری. موقع پر پہنچ گئے،شریوں کا کہنا ہے کہ نہر کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے پانی حفاظتی بند سے باہر آیا،

لاہور میٹرو ٹریک کے ساتھ بسنے والی شہری آبادی بارش کے بعد مشکلات کا شکار ہے،بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں موجود بزدار سرکار لاپتہ پانی کی نکاسی کیلئے ابھی تک کوئی انتظام نہیں کیا گیا

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارشوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کھڑا گیا، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

لاہور کے علاقے ایئر پورٹ ، ڈیوس روڈ، لکشمی چوک، راجگڑھ،جی ٹی روڈ، ایک موریہ پل، حاجی کیمپ اور اچھرہ سمیت دیگر مقامات ندی نالوں میں تبدیل ہوگئے۔ ہر طرف پانی جمع ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے، انڈر پاسز اور دیگر مقامات پر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہو گئیں۔

بارش کے بعد لیسکو کا سسٹم بھی بیٹھ گیا، بیشتر علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر ہوا ہے، لاہور میں 100سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں جس کی وجہ سے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے

ٹویٹر حکومت کو یاد دلا دوں لاہور سندھ میں نہیں پنجاب کا دارلحکومت ہے،جو ڈوبا پڑا ہے، حسن مرتضیٰ

Shares: