سندھ حکومت نے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کی پابندیاں ‌ختم کردیں

باغی ٹی وی :وزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تاہم شادی ہالز اور سکولز 15 ستمبر تک بند رہیں گے۔

سندھ کورونا ٹاسک فورس کے فیصلوں کے تحت جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سندھ میں ہفتے کے چھ دن تمام کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کاروباری اوقات کار صبح چھ بجے سے رات آٹھ بجے تک ہوں گے۔ تاہم ہفتے کے روز سندھ میں کاروباری سرگرمیاں رات نو بجے تک ہو سکیں گی۔

اس کے علاوہ سینماز، تھیٹرز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پر عائد پابندیاں بھی ختم کر دی گئی ہیں لیکن شادی ہالز اور سکولز 15 ستمبر تک بند رہیں گے۔ دوسری جانبب تمام کھیلوں کے میدانوں میں مشروط سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے۔
ہوٹلز، ریسٹورینٹس رات 10 بجے تک کھلے رکھے جاسکیں گے اور ٹیبل سروس بھی ہوسکیں گی جب کہ شادی ہالز اور تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ آئندہ ماہ ہوگا۔

تاہم اب تک محکمہ داخلہ سندھ نے اس سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا اور نہ ہی ایس او پیز جاری کی ہیں۔

حکومت سندھ نے 14 مارچ کو کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پابندیاں لگائی تھیں اور اب اس کے کیسز میں نمایاں کمی کے بعد پابندیاں ہٹائی جا رہی ہیں۔
ایس او پیز کے تحت شائقین کے بغیر کھیلوں کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جا سکے گا۔ سیاحتی مقامات بھی کھول دیے گئے اور ٹورازم اور ہوٹلوں میں رہائش کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔ بیوٹی پارلرز، جم اور کھیل کے میدانوں پر عائد پابندیاں بھی ختم کر دی گئی ہیں۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام کاروباری مراکز ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کے پابند ہوں گے۔ تمام قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چل سکے گی

Shares: