عثمان بزدار کو وزیراعلی پنجاب نہیں مانتے ، لاہوری پھٹ پڑے
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، لاہور کے شہری وزیرا علیٰپنجاب پر شدید نالاں ہیں اور عثمان بزدارکی کاردکردگی سے غیر مطمئن ہیں. اس سلسلے میں باغی کے رپورٹر فائز چغتائی سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور کے شہریوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا. ایک شہری نے کہا کہ ہمیں تو پتا ہی نہیں کہ عثمان بزدار کون ہیں . جب ان کو کہا گیا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں تو شہری نے کہا کہ اگر ہوتے تو ہمیں ان کی کاردکردگی اور کام سے پتہ چلتا کہ وہ واقعی وزیر اعلیٰ ہیں. اب جگہ جگہ پانی کھڑا ہے لاہور کے کسی علاقے چلے جائیں . آپ کو ایک جوہڑکی مانند دکھائی دے گا. جب شہباز شریف وزیر اعلیٰ تھے تو وہ خود جاتے تھے پانی کھڑے ہونے والی جگہ پر اور پانی تھوڑی دیر میںختم ہو جاتا تھا.
اسی طرح ایک اور شہری نے کہا بزدار کو لاہور چھوڑ کر اپنے گھر چلے جان جانا چاہیے . ان کو حکومت چلانی ہی نہیںآتی . ان کو چنگ چی چلانا چاہیے حکومت ان کے بس کی بات نہیں ہے . ایک اور شہری نے بات کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ان سے بالکل مطمئن نہیںہے. تاجر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے لیے تاجروں نے بہت ساتھ دیا ہے . ان کا کاروبار تباہ ہوگیا اور حکومت کوچاہیے کہ ان تاجروں کو لون دیاجائے تاکہ ان کا کروبار پھر سے کھڑا ہو جائے.
ایک شہری نے کہا کہ آج شراب کے پرمٹدیے جارہے ہیں کیا ریاست مدینہ میںیسا ہوتا ہے . اور کہا جو مسجد وزیرخان میں ہوا ریاست مدینہ والے کام ہیں، ان سےملک نہیں چلتا انہیں یہاں سے چلے جانا چاہیے .
پنجاب حکومت کی پالیسیاں ایسی ہیںکہ ان کی سمجھ نہیں ہے . اس حکومت نے شراب کا لائسنس جاری کر کے مسلمانوں والی بات نہیں کی . ہر شہری سٹرکوں کے حوالے سے اعترض کرتا نظر آرہا ہے . لاالہ الااللہ کے نام پر بننے والے ملک میں علی الاعلان شراب کے لائسنس جاری کیے ہیں. ایک موریہ پل پر عوام بہت مشکل میں ہیں.
رکشہ والے نے بات کرتے ہوئے کہا کہ روڑٹوٹے ہوئے ہیں بالکل کوئی کام نہیں کیا.ہم ان کی کاردکردگی سے بالکل مطمئن نہیں ہے .