روس نے کرونا کی ویکسین بنالی ، روسی صدر پوٹن کا دعویٰ

0
38

روس نے کرونا کی ویکسین بنالی ، روسی صدر پوٹن کا دعویٰ

باغی ٹی وی : کرونا وائرس کی ویکسین بنانے کی دوڑ کئی ممالک میں جاری ہے . لیکن روس نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ویکسین تیار کر لی ہے. روس کی فرسٹ ماسکو اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی اور مین ملٹری کلینکل برڈنکل اسپتال کی 2 ٹیموں نے کورونا ویکسین کی تیاری کے سلسلے میں پہلا فیز مکمل کرلیا ہے۔

کورونا ویکسین کا تجربہ 18 رضاکاروں پر کیا گیا اور تمام رضا کاراب کورونا سے محفوظ ہیں جنہیں اسپتال سے بھی ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق رضا کاروں کو ملٹری اسپتال میں 28 دن رکھا گیا اور ان پر ویکسین کا تجربہ کیا گیا جس میں انہیں کسی قسم کے سائیڈ ایفیکٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسپتال سے ڈسچارج ہونے والے رضا کاروں کو ویکسین لگنے کے 42 روز بعد ایک بار پھر اسپتال داخل کیا جائے گا جہاں ان کا حتمی معائنہ اور تشخیص کی جائے گی۔

دوسری جانب روس کے حریف امریکا نے بھی رواں سال کے آخر میں کورونا ویکسین کی تیاری کی امید ظاہر کی ہے۔

Leave a reply