پاکستان میں رہنے والے اقلیتی شہری برابر حقوق کے شہری ہیں، گورنر پنجاب
باغی ٹی وی : مذہبی اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر گورنر ہاؤس میں تقریب ہوئی جس میں گورنر پنجاب چوہدری سرور کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے لوگ برابر حقوق کے شہری ہیں۔
ہم بہتر اور ترقی پسند پاکستان کو آگے بڑھتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں . پچھلے چند سالوں سے پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے بہترین اقدامات ہوئے ہی۔
وزیر اعظم عمران خان کے قیادت میں پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو بھرپور اہمیت دی جا رہی ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی کا جو وعدہ کیا وہ ہم کبھی نظر انداز نہیں کریں گے۔
کرتار پور کے بعد اب مریم آباد کو بھی بین القوامی سطح پر مذہبی سیاحت کے لیے کھولیں گے۔ ہماری اقلیتوں نے پاکستان بنانے اور اس کی ترقی کے سفر میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔عید پر اقلیتوں کا مسلمانوں کے ساتھ پیار اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ایک ہیں۔کورونا کی وباء میں بھی بلا اشتیاق راشن اور دوسری چیزوں کے تقسیم بھی آپسی پیار کا ثبوت ہے۔
کورونا جیسی مشکل میں بھی اقلیتوں نے ملک کی حفاظت کے لیے بھرپور تعاون کیا ہے۔پاکستان کے برعکس بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے وہ دنیا کے سامنے ہے۔مودی کے فاشسٹ پالیسیاں نہ صرف انڈیا بلکہ کشمیر میں بھی اقلیتوں پر مظالم کی بڑی وجہ بھی ہیں۔مینارٹیز کے ساتھ اگر کوئی ظلم ہو تو میں نمائندگی کے لیے ہمیشہ اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔