قصور
یوتھ ڈے کے موقع پر قصور یوتھ الائنس کے تحت یوتھ ڈے کا انعقاد ، جس میں نوجوانوں کے بڑھتے ہوئے مسائل کو اجاگر کرنے اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے اورانکو اعتماد دینے کے لیے  دنیا بھر میں 12 اگست کو انٹرنیشنل یوتھ ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے
اس موقع پر قصور یوتھ الائنس کی طرف سے یوتھ ڈے کے حوالے سے قومی و بین الاقوامی سطح پر متحرک این جی اوز اور دیگر گروپس کی طرح سیمینارز , تقریبات اور دیگر ایونٹس منعقد کئے جاتے ہیں تاکہ ملک و ملت کا نام روشن کرنے والے نوجوانوں کو دیگر نوجوانوں کے لیے رول ماڈل کے طور پر پیش کیا جا سکے
تاریخ گواہ ہے کہ قوموں کی تاریخ میں نوجوان نسل کا کردار نہ صرف مثالی ہوتا ہے بلکہ ملکوں کی ترقی میں نوجوان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور یہی نوجوان اپنے عزم، جوش اور ولولے سے ملکی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں قصور یوتھ الائنس کی پوری قیادت اور کارکنان انٹرنیشنل یوتھ ڈے کے موقع پر حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ماضی کی حکومتوں کی طرح اب نوجوانوں کو مذید مایوس نا کیا جائے اور نوجوانوں کے تمام تر مسائل حل کرکے انہیں ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں نیز نوجوانوں کو بے روزگاری سے نکالنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ وہ خودکشیاں کرنے کی بجائے ملک وقوم کی خدمت کر سکیں اور ہمارے معاشرے کے معزز شہری بن سکیں

Shares: