حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار آغا علی کا اہلیہ حنا الطاف کو شادی کے بعد موٹے نہ ہونا کا وعدہ لینے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا-
باغی ٹی وی: رواں سال مئی میں رمضان المبارک کے جمعۃالوداع کے دن رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی شوبز جوڑی حنا الطاف اور آغا علی نے ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں شادی سے قبل لئے گئے وعدوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
روگرام کے دوران حنا الطاف نے انکشاف کیا تھا کہ آغا علی نے شادی سے قبل انہیں کسی موٹی خاتون کی تصویر دکھائی اور کہا کہ اگر وہ ان جتنی موٹی ہوتیں تو وہ ان سے شادی نہیں کرتے۔
تاہم حنا الطاف کی بات کے دوران آغا علی نے مداخلت کی اور دعوی کیا کہ انہوں نے یہ نہیں بلکہ کچھ اور کہا تھا۔
جس کے بعد آغا علی نے انکشاف کیا تھ کہ انہوں نے شادی سے قبل حنا الطاف سے صرف ایک ہی وعدہ لیا تھا، جس پر اداکار نے ہنستے ہوئے اہلیہ کو کہا کہ وہ کیا وعدہ تھا اب بتائیں۔
آغا علی کے کہنے پر حنا الطاف نے ہنستے ہوئے کہا تھا کہ شادی سے قبل شوہر نے ان سے وعدہ لیا تھا کہ وہ کبھی موٹی نہیں ہوں گی۔
حنا الطاف نے ہنستے ہوئے بات جاری رکھی کہ اب جیسے ہی وہ کھانا کھا کر اٹھتی ہیں تو آغا علی چلتے پھرتے آہستہ سے بولتے ہیں کہ انہوں نے صرف ایک ہی وعدہ لیا تھا۔
آغا علی نے بھی انکشاف کیا کہ حنا الطاف نے بھی ان سے ایسا ہی وعدہ لیا تھا کہ وہ بھی وزن نہیں بڑھائیں گے۔
پروگرام کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس میں صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آغا علی کا اپنی اہلیہ سے وزن سے متعلق لیا گیا وعدہ تضحیک آمیز ہے-
تاہم اب پاکستانی گلوکار، اداکار اور پیروڈی ایکسپرٹ علی گُل پیر کی بھی آغا علی کے اس اہلیہ حنا سے لئے گئے اس وعدے کی پیروڈی سامنے آئی ہے-جس میں علی گُل پیر آغا علی اوعر حنا الطاف کا کردار ادا کرتے ہوئے دلچسپ اور عجیب انداز میں دونو ں کی آوازوں پر پیروڈی کی ہے-
https://www.instagram.com/p/CDtEVV_JCJ9/?igshid=19rumwl4ajqsj
پیروڈی میں علی گل پیر نے آغا علی اور ان کی اہلیہ حنا الطاف کے وائرل بیان کو تنقیدی انداز میں بیان کیا ہے اور اسی دوران اپنے موبائل میں ایک موٹی عورت کی تصویر بھی دکھائی۔
ویڈیو کے آخر میں انہوں نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھایا جس پر لکھا تھا میں ہمیشہ ایک فیٹ شیمنگ ایڈیٹ رہوں گا اور ویڈیو کے آخر میں آغا علی پر طنز بھی کیا۔
علی گُل پیر کی اس پیروڈی کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہاہے-
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بننے پر آغا علی نے انسٹا گرام اسٹوری میں وضاحتی پیغام جاری کیا تھا-
آغا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اپنی اہلیہ سے کہا تھا کہ وہ غیر ضروری وزن بڑھانے سے گریز کریں کیونکہ وہ ایک اداکارہ ہیں انہیں فٹ رہنے کی ضرورت ہے۔