گرین شرٹس کے پاس سیریز میں واپس آنے کا آخری موقع
باغی ٹی وی پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ میچ میں آج ساؤتھمپٹن میں مدمقابل آئیں گی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے پرامید ہیں۔
سابق کپتان اور باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ پہلا میچ بدقسمتی سے ہارے۔ امید ہے دوسرے ٹیسٹ میں اظہرعلی اچھا پرفارم کریں گے۔انہوں نے بین اسٹوکس کی عدم دستیابی کو قومی ٹیم کیلئے فائدہ مند قراردیا ہے۔
باؤلنگ کوچ کا کہنا تھا کہ ہمیں ابھی نوجوان فاسٹ باولرز پر بھروسہ کرنا ہوگا۔ سیریز ابھی ختم نہیں ہوئی، ہم باوئنس بیک کریں گے۔پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے سولہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ سولہ رکنی اسکواڈ میں کپتان اظہرعلی، نائب کپتان بابراعظم، عابد علی اور اسد شفیق شامل ہیں۔ شان مسعود، فواد عالم، امام الحق، محمد عباس، محمد رضوان اور سرفراز احمد بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ شاداب خان، نسیم شاہ، سہیل خان، شاہین شاہ آفریدی، یاسرشاہ اور سہیل بھٹی بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔
واضحرہے کہ گرین شرٹس پہلے میچ میں اس پوزیشن میں تھی کہ میچ جیت کر ایک
صفر کی برتری حاصل کرے . لیکن اس موقع پر فائدہ اٹھانے میںناکام رہی .