فیس میں 20 فیصد رعایت نہ دینے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے فیس میں 20 فیصد رعایت نہ دینے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے

سندھ ہائیکورٹ میں نجی اسکولوں کی فیس میں رعایت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ڈی جی پرائیوٹ اسکولز کو ہدایت کی کہ جو اسکول فیس میں 20 فیصد رعایت نہ دیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ والدین فیس میں رعایت نہ دینے والے اسکولوں کی شکایت درج کرائیں اور شکایات پر ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ اسکولز منصوب صدیقی نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کریں، 20 فیصد رعایت کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

ڈی جی پرائیوٹ اسکولز نے عدالت کو فیسوں میں کمی نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی دی۔ دورانِ سماعت سندھ حکومت کی جانب سے بھی 20 فیصد رعایت پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا۔

بعدازاں سندھ ہائیکورٹ نے فیسوں میں کمی کی عملدرآمد کی رپورٹ 20 دن میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام فریقین کی رضامندی کے بعد درخواست نمٹا دی۔

تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں کے معاملے پر والدین، سکولز مالکان اور حکومت میں پاکستان میں لڑائیاں ہوتی رہیں ، حکومت نے فیس میں کمی کا کہا تو سکولز مالکان عدالت چلے گئے، بعد ازاں 20 فیصد فیس کم کی گئی ،دوسری جانب لاک ڈاؤن میں روزگار نہ ہونے کی وجہ سے والدین فیس ادا کرنے سے قاصر ہیں اور سکولز مالکان والدین کو فیس جمع کروانے کے لئے نوٹس پر نوٹس بھجوا رہے ہیں

Comments are closed.