آئی جی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس،پولیس کی وردی کے لیے مزید بہتر اور آرام دہ کپڑے کے انتخاب پر اتفاق

0
32

آئی جی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس،پولیس کی وردی کے لیے مزید بہتر اور آرام دہ کپڑے کے انتخاب پر اتفاق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا

اجلاس میں پولیس یونیفارم، خطرناک ملزمان کی گرفتاری اور پروموشن پالیسی سمیت مختلف امور زیر بحث آئے۔اجلاس میں پولیس کی وردی کے لیے مزید بہتر اور آرام دہ کپڑے کے انتخاب پر اتفاق کیا گیا۔ پولیس کو ملنے والی نئی گاڑیوں کی تھانوں میں تقسیم کے حوالے سے تیار کیے گئے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔ افسران واہلکاروں کی کارکردگی رپورٹ اور پیشہ ورانہ تربیت سمیت دیگر امورپر بھی بطور خاص نظر رکھی جائے۔

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر بالخصوص دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جاری آپریشن کو تیز تر کیا جائے۔ فیلڈ افسران خطرناک ملزمان کی گرفتاری کے لیے بنائی گئی پولیس ٹیموں کی کمانڈ اور نگرانی خود کریں۔سنگین جرائم میں ملوث خطرناک ملزموں کی گرفتاری میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے فیلڈ افسران کو جواب دینا ہو گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں جلد سے جلد بیوٹی پارلر قائم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی تصویراستعمال کرنیوالا خود ساختہ مشیر،سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی کے ہمراہ گرفتار

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا

پسند کی شادی کا خواب ادھورا رہ گیا،غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل

لڑکی کو برہنہ کرنے اور ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار

چوری کا الزام، دو افراد کو برہنہ کر کے تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

جن نکالنے کے بہانے جعلی پیر نے خاتون کے ساتھ ایسا کیا کر دیا کہ والدہ تھانے پہنچ گئی

ڈکیتی کے دوران دو خواتیں سے زیادتی کے واقعہ میں ملوث تین ملزمان گرفتار

اجلاس میں فیصلہ سازی کیلئے تمام افسران نے زیر بحث امور کے حوالے سے تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی، کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس طارق مسعودیٰسین، ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی اظہر حمید کھوکھر، ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس علی عامر ملک،،ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ شاہد حنیف،ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ بی اے ناصر، ایڈیشنل آئی جی آر اینڈڈی غلام رسول زاہد،کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کیپٹن (ر) احسان طفیل، ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فاروق مظہر، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن فیاض احمد دیو،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک صاحبزادہ شہزاد سلطان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی محمد طاہر رائے اور ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ زعیم اقبال شیخ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

9 سالہ بیٹی کو کنویں میں پھینک کر قتل کرنیوالا باپ گرفتار

Leave a reply