جن نکالنے کے بہانے جعلی پیر نے خاتون کے ساتھ ایسا کیا کر دیا کہ والدہ تھانے پہنچ گئی

0
62

جن نکالنے کے بہانے جعلی پیر نے خاتون کے ساتھ ایسا کیا کر دیا کہ والدہ تھانے پہنچ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے علاقے منچن آباد کے نواحی علاقہ میکلوڈگنج میں جعلی پیر نے خاتون کے ہاتھ جلا دیئے

پولیس کے مطابق خادم نامی جعلی پیر نے خاتون کو جن نکانے کے بہانے کمرے میں بند کیا اور ہاتھوں پاؤں پر آگ کے انگارے رکھ دیئے ، جس کے باعث خاتون کے دونوں ہاتھ جھلس گئے۔ خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

خاتون کے ہاتھ پاؤں جلے تو اس نے چیخنا ،چلانا شروع کر دیا جس پر وہاں موجود لوگوں نے دروازہ توڑ کر خاتون کو باہر نکالا، جعلی پیر نے جن نکالنے کی فیس بھی لی تھی

منچن آباد تھانہ میکلوڈگنج میں متاثرہ خاتون کی والدہ کی مدعیت میں رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور جعلی پیر کو میکلوڈگنج پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، جس کے بعد مزید تفشیش جاری ہے۔

راولپنڈی پولیس نے پیرودھائی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں،پولیس نے ایک کاروائی کےدوران جعلی پیر گرفتار کر لیا.جعلی پیر کی شناخت محمد اعجاز اعوان کے نام سے ہوئی. ملزم نے گلی نمبر2 محلہ امام بارگاہ میں جعلی پیر خانہ بنا رکھا تھا.

پولیس کے مطابق جعلی پیر اعوان کالونی میں آلو چھولے کی ریڑھی لگاتا تھا بعد ازاں اس نے پیر کا روپ دھار کر لوگوں کو بے وقوف بنانا شروع کر دیا، پیر کے خلاف متاثرہ خواتین نے تھانے میں درخواست دی تھی

ایس ایچ او تھانہ پیر ودھائی کے مطابق ملزم سادہ لوح لوگوں کو تعویذ کے بہانے بھاری نذرانے لے کر لوٹتا تھا.ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے. ایس پی راول ڈویژن آصف مسعود کا کہنا ہے کہ کسی غیر قانونی فعل کی اجازت نہیں دی جا سکتی، قانون شکنوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی ہو گی.

چند روز قبل پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں جعلی عامل نے کالے جادو کا جھانسہ دیکرملائیشین خاتون کولوٹ لیا تھا ،متاثرہ خاتون ازلیناکی شکایت پرایف آئی اے نےکارروائی کی اورجعلی عامل کو بیٹے سمیت گرفتارکر لیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے آصف اقبال کا کہنا ہے کہ ملزمان کوایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے لاہور سے گرفتار کیا

واضح رہے کہ اس سے قبل ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی عامل کو گرفتار کر کے 3 ہزار سے زائد خواتین کی غیراخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد کی تھیں، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیض اللہ کوریجو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم شاہنواز ایک جعلی آستانے کا گدی نشین بنا ہوا تھا اور آستانے پر نہ آنے والی خواتین کو ویڈیو کالنگ کے ذریعے دم کرتا اور ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرتا تھا اور ان سے پیسےبٹور تا تھا.

https://baaghitv.com/pm-ki-pics-use-karnewala-khod-sakhta-musheer-arrest/

Leave a reply